۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نقدہ

حوزہ/ مدرسہ علمیہ فاطمیہ نقدہ کی مدیرہ شیرین سعیدی نے حضرت زینب کبریٰ (س) کی ولادت کے موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زینب (س)، اسارت کے باوجود اپنی دیانت، عفت اور حیا پر قائم رہیں، اس لئے آپ کی ذاتِ اقدس دنیائے اسلام کے لیے فخر کا باعث اور صبر و مزاحمت کا پیکر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ فاطمیہ نقدہ میں حضرت زینب کبریٰ (س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں مدیرہ مدرسہ شیرین سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا: "حضرت زینب (س) نے اسارت کے باوجود اپنے دین و حیا کا دامن نہیں چھوڑا اور اپنے عظیم کردار کی بدولت اسلامی تاریخ میں ایک مثالی کردار چھوڑا ہے جس پر آج اسلامی دنیا فخر کرتی ہے۔"

انہوں نے کہا: "حضرت زینب (س) کی ولادت کو 'نرسنگ ڈے' اس لیے قرار دیا گیا ہے کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا نے سخت ترین حالات میں امام اور ان کے اہل بیت علیہم السلام کا ساتھ دیا اور ان کی خدمت کی۔"

شیرین سعیدی نے مزید کہا: "حضرت زینب (س) اسلامی خواتین کے لیے ایک ایسی مثال ہیں جنہوں نے عظیم مقاصد کی راہ میں اپنی جان کو فدا کیا اور حجاب، دیانت، صبر و تقویٰ کی بہترین مثال بنیں، ہماری خواتین اور نوجوانوں کو حضرت زینب (س) کے اس نورانی کردار سے روشناس ہونا چاہیے۔"

انہوں نے کہا: "حضرت زینب (س) کے کردار کو اپنانے سے ہم کبھی بھی اسلام اور دیانت سے دور نہیں ہوں گے۔ وہ امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) جیسے بھائیوں کی شہادت کے باوجود دشمن کے سامنے ڈٹی رہیں اور کبھی اپنے عزم کو کمزور نہیں ہونے دیا۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .